جنوبی وزیرستان میں قبائلی سردار کی گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی وزیرستان میں قبائلی ملک سردار علی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی چینل

توانائی Mar 24, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی وزیرستان میں قبائلی ملک سردار علی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تحصیل برمل کے علاقے دربلائی میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے گاڑی کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار افغانی ڈرائیور سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ قبائلی ملک کے بیٹے سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

ڈی پی او جنوبی وزیرستان طاہر شاہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں