لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کا نیا شیڈول جاری کردیا۔پی ایس ایل 11 کے نئے شیڈول کے مطابق

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کا نیا شیڈول جاری کردیا۔پی ایس ایل 11 کے نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک 2 شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔
نئے شیڈول کے مطابق 39 دن تک جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلےجائیں گے جس کے 22 میچز لاہور اور 22 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان لاہور میں ہی ہو گا، لیگ کے پہلے اور دوسرے ایلی منیٹر کا انعقاد لاہور میں ہو گا جبکہ کوالیفائر کی میزبانی کراچی کرے گا، پی ایس ایل 11 کا فائنل بھی لاہور میں ہو گا۔
