کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی اور علاقائی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔ صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی اور علاقائی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا8100روپے فی تولہ سستا ہو گیا،24قیراط سونے کی قیمت 4لاکھ 91ہزار362روپے فی تولہ ہوگئی ۔10گرام سونا6945روپے سستا ہو کر فی تولہ قیمت 4لاکھ 21ہزار263روپے ہو گئی۔دو روز میں سونا32ہزار400روپے فی تولہ سستا ہوا۔
چاند ی 50روپے فی تولہ سستی ہونے پر قیمت 7684روپے ہوگئی۔
ادھرعالمی مارکیٹ میں سونا81ڈالر فی اونس سستا ہونے پر قیمت4686ڈالر ہو گئی ۔
