نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو GIANNI INFANTINO کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں فیفا ورلڈکپ طے شدہ شیڈول

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو GIANNI INFANTINO کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں فیفا ورلڈکپ طے شدہ شیڈول کےمطابق ہی ہو۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گیانی انفینٹینو نے کہا کہ ہم منتظر ہیں تمام ٹیمیں ورلڈ کپ میں باہمی احترام کےجذبے کے ساتھ حصہ لیں۔
فیفا کے صدر نے جنگ سے متاثرہ افراد سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ فیفا جغرافیائی و سیاسی تنازعات حل نہیں کر سکتا لیکن فٹبال کے ذریعے لوگوں کو ملانے اور امن قائم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
خیال رہے کہ ایران نے اپنے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی تاہم فیفا نے ایران کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
یاد رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول ہے۔
