زیورخ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن امتیازی سلوک اورکھیل کے اصولوں کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار، جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔ ’’جیو نیوز

زیورخ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن امتیازی سلوک اورکھیل کے اصولوں کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار، جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی نے اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن کو متعدد خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار دیدیا۔
فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے کارروائی فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کی درخواست پر شروع کی گئی، اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن امتیازی سلوک اور کھیل کے اصولوں کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائی۔
اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن پر 1 لاکھ 90 ہزار ڈالرز جرمانہ بھی عائد کردیا گیا، ساتھ ہی اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن کو سخت وارننگ جاری کردی گئی۔
کمیٹی نے 3 ہوم میچز میں امتیازی سلوک کے خلاف نمایاں بینر آویزاں کرنے کی ہدایت کردی۔
