ٹرمپ آئندہ ہفتے غزہ کیلئے اربوں ڈالر کے منصوبے اور سٹیبلائزیشن فورس کا اعلان کریں گے

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے واشنگٹن میں اپنے بورڈ آف پیس کے پہلے باضابطہ اجلاس میں غزہ کے لیے اربوں ڈالر کے تعمیرِ نو

توانائی Feb 13, 2026 IDOPRESS

سورس: Raw pixel

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے واشنگٹن میں اپنے بورڈ آف پیس کے پہلے باضابطہ اجلاس میں غزہ کے لیے اربوں ڈالر کے تعمیرِ نو منصوبے اور اقوام متحدہ کی منظوری سے قائم کیے جانے والے اسٹیبلائزیشن فورس کے قیام کا اعلان کریں گے۔ دو سینئر امریکی حکام کے مطابق 19 فروری کو ہونے والے اس اجلاس کی صدارت خود ٹرمپ کریں گے اور اس میں کم از کم 20 ممالک کے وفود، جن میں کئی سربراہانِ مملکت بھی شامل ہوں گے، شرکت کریں گے۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے۔

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ٹرمپ نے 23 جنوری کو ڈیووس میں دستاویزات پر دستخط کر کے بورڈ آف پیس قائم کیا تھا، جس کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد کے ذریعے کی گئی۔ ترکی، مصر، سعودی عرب، قطر اور انڈونیشیا سمیت کئی علاقائی اور ابھرتی ہوئی طاقتیں اس بورڈ میں شامل ہو چکی ہیں، جبکہ بعض مغربی اتحادیوں نے محتاط رویہ اختیار کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی واشنگٹن کے دورے کے دوران بورڈ میں شمولیت کی تصدیق کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں