آٹا مہنگا ہو رہا ہے، یہ تندور والوں کو پکڑ کے جرمانے کر رہے ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ  آٹا مہنگا ہو رہا ہے، یہ تندور والوں کو پکڑ کے جرمانے کر رہے ہیں۔بائیکیا والوں

توانائی Jan 16, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آٹا مہنگا ہو رہا ہے، یہ تندور والوں کو پکڑ کے جرمانے کر رہے ہیں۔بائیکیا والوں پر اور دکانداروں پر 20،20 ہزار روپے جرمانے کیے جارہے ہیں۔

راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آٹا سستا کریں، مہنگائی کم کریں اور جرمانوں کو ختم کیا جائے، ہاتھ جوڑ کر اپیل ہے جیلوں میں پڑے لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں۔ آدھا شہر انہوں نے جرمانوں کے عوض سیل کیا ہوا ہے۔ آٹا مہنگا ہو رہا ہے، یہ تندور والوں کو پکڑ کے جرمانے کر رہے ہیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق آج شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تھے، عدالت نے حاضری کے بعد ملزمان کو جانے کی اجازت دے دی۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں