بھارتی کوسٹ گارڈ نے 9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بحیرہ عرب میں پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کو بھارتی کوسٹ گارڈ نے قبضہ میں لے کر 9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔ کشتی میں

توانائی Jan 16, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بحیرہ عرب میں پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کو بھارتی کوسٹ گارڈ نے قبضہ میں لے کر 9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔

کشتی میں تقریباً 500 کلوگرام مچھلی اور ماہی گیری کا سامان برآمد ہوا جسے بھارتی حکام نے قبضے میں لے لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انچارج کوسٹل میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ گرفتار ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے، کشتی سے کوئی غیر قانونی یا مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی، یہ واقعہ گجرات کے قریب کھلے سمندر میں پیش آیا جب پاکستانی ماہی گیر کشتی اپنے روایتی ماہی گیری کے علاقوں میں مچھلی پکڑ رہے تھے۔

کوسٹل میڈیا سینٹر کے انچارج کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں