لاہور میں بھائی نے اپنی سگی 15 سالہ بہن کے بال مونڈ دیئے ,نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کے بال مونڈ دیے اور نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ

توانائی Nov 26, 2025 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کے بال مونڈ دیے اور نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔

پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکی شاہدرہ ٹاؤن سے بابا فرید کالونی اپنے بھائی کے گھر آئی تھی، جہاں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن ے بال مونڈ دیئے۔ ایس ایچ او کوٹ لکھپت نے متاثرہ لڑکی کے والد دلبر کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فرید کالونی سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان میں بھائی، بھابھی اور دیگر 2 رشتے دار شامل ہیں۔

اے ایس پی کشمالہ فاروق نے بتایا کہ ملزمان کو کسی کے ساتھ لڑکی کی دوستی ہونے کا شک تھا اور شک کی وجہ سے ملزمان نے مل کر لڑکی کے بال مونڈ دیئے۔ ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی نازیبا ویڈیوز بنائی اور اسے وائرل کرنے کی بابت دھمکاتے رہے ۔گرفتار ملزمان میں بھائی قاسم، بھابھی معصومہ، سمیر و گنگر بی بی شامل ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں