موبائل ، پیسے اور پرس بھول جانا عام بات مگر ایئر انڈیا اپنا مسافر طیارہ ایئر پورٹ پر کھڑا کر 13 سال کیلئے بھول گئی 

کولکتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایئر انڈیا کا کھو جانے والا طیارہ 13 سال بعد کولکتہ ایئر پورٹ پر کھڑا مل گیا ، بوئنگ737-200 طیارہ جو گزشتہ 13 برس سے بیکار کھڑا

توانائی Nov 26, 2025 IDOPRESS

کولکتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایئر انڈیا کا کھو جانے والا طیارہ 13 سال بعد کولکتہ ایئر پورٹ پر کھڑا مل گیا ، بوئنگ737-200 طیارہ جو گزشتہ 13 برس سے بیکار کھڑا تھے اسے آخر کار بنگلورو روانہ کر دیا گیاہے جہاں اسے انجینئرز کی تربیت کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں بھارتی ایئرپورٹ سے یہ 14 واں ناکارہ طیارہ ہٹایا گیا ہے، اس مقام پر اب ایئر پورٹ کا نیا ہینگر تعمیر کیا جائے گا ، حیران کن بات یہ ہے کہ ایئر انڈیا کو اپنے اس جہاز کے بارے میں معلومات ہی نہیں تھیں، یہ واحد طیارہ ہے جو کہ اپنے دو انجنوں کے ساتھ فروخت ہو ا جبکہ باقی 9 طیارے بغیر انجنوں کے فروخت کیئے گئے ۔

اس کے بعد سے یہ طیارہ کولکتہ ایئرپورٹ کے جنوب مشرقی حصے میں کھڑا تھا۔ایئر انڈیا نے یہ طیارہ بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کو فروخت کیا، تاہم ایئرپورٹ حکام نے 13 سال تک پارکنگ کی مد میں تقریباً ایک کروڑ روپے وصول کیے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں