لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر سزاؤں میں اضافہ کردیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صوبے میں نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے

سورس: Wikimedia Commons
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر سزاؤں میں اضافہ کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صوبے میں نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ایک ماہ میں غیر قانونی اسلحہ جمع کروانے کا الٹی میٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 14 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنا ناقابل ضمانت جرم ہوگا۔
پنجاب حکومت نے غیر قانونی رہائشیوں اور ان کے کاروباروں کے خلاف بھی کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ غیر قانونی تارکینِ وطن کے لیے وسل بلوئر سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔
