لاہور(طیبہ بخاری سے )بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ کے ایجنٹس اب بھی بنگلہ دیش کےمیڈیا، تعلیمی شعبے اور انتظامیہ میں سرگرم

لاہور(طیبہ بخاری سے )بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ کے ایجنٹس اب بھی بنگلہ دیش کےمیڈیا، تعلیمی شعبے اور انتظامیہ میں سرگرم ہیں۔یہ انکشاف ڈھاکہ پریس کلب میں خصوصی سیمینار میں کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ پریس کلب میں خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر سٹیزن کونسل محمد شمس الدین نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی RAW کے ایجنٹس اب بھی بنگلہ دیش کی میڈیا، تعلیم اور انتظامیہ میں زہر گھول رہےہیں۔ انہوں نے آئندہ انتخابات میں ’’دہلی کے حمایت یافتہ ایجنٹس‘‘ کی نامزدگی روکنے کا مطالبہ بھی کر دیا ۔
