امریکی صدر نے خالصتان تحریک کی حامی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنو کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتہاپسند حکومت کو   عالمی سطح پر  ایک بار  پھر  سبکی کا سامنا کرنا پڑ

Jul 30, 2025 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتہاپسند حکومت کو عالمی سطح پر ایک بار پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے مودی سرکار کو سفارتی محاذ پر ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے خالصتان تحریک کی حامی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو خط لکھ دیا۔صدر ٹرمپ نے اپنے خط میں امریکی شہریوں کے حقوق اور سلامتی کے لیے لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے خط میں واضح کیاکہ میں اپنے شہریوں، اپنی قوم اور اقدار کو سب سے پہلے رکھتا ہوں، جب امریکہ محفوظ ہوگا، تبھی دنیا بھی محفوظ ہوگی۔امریکی صدر نے کہا کہ میں اپنے شہریوں کے حقوق اور سلامتی کے لیے لڑنا کبھی نہیں چھوڑوں گا۔سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ارسال کردہ خط اپنی ایکس پوسٹ میں شیئر کردیا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں