وزیراعظم کی یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 15 لاکھ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کر دی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز

توانائی Jan 16, 2025 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے (SMEs) کے کاروبار کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایم ایز کی ترقی و سہولت کیلئے حکومتی اقدامات پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

دوران اجلاس وزیراعظم نے چھوٹے پیمانے کے کاروبار کیلئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کی جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ان کا تفصیلی سروے جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ایس ایم ایز کو فروغ دے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو، حکومت نوجوانوں اور خواتین آنٹرپرونیورز کو اس قدر با اختیار بنانے کیلئے کوشاں ہے کہ وہ نہ صرف خود روزگار کمائیں بلکہ روزگار کے مزید مواقع پیدا کریں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں