
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) 2 روزہ انٹرنیشنل فورم فار ریلیجس ٹورازم(IFR) کا میلہ سج گیامکہ مدینہ کے ہوٹلز، ٹرانسپورٹ ، کیٹرنگ کمپنیوں اور پاکستانی عمرہ گروپس نے سٹال سجا لیے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ، علامہ طاہر محمود اشرفی کل افتتاح کریں گے۔
مینجمنٹ کمیٹی ایکسپومونا جلال اور امین اللہ نے25ویں 2 روزہ ایکسپو میں ٹریول ٹریڈ ہوٹلز مینجمنٹ، ہوٹلز مالکان، عمرہ کمپنیوں، عمرہ اور حج سے وابستہ افراد کو شرکت کی دعوت عام دی ہے اور کہا ہے 2 روزہ انٹرنیشنل فورم فار ریلیجس ٹورازم معلوماتی ایکسپو ہے جو بزنس پرموشن کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ہماری درخواست پر مکہ اور مدینہ کے تمام بڑے فائیو سٹار ہوٹلز اور ہوٹلز مینجمنٹ کمپنیوں کے ساتھ کیٹرنگ،ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے سٹال لگائے ہیں اور سعودی مالکان خود بھی تشریف لا رہے ہیں اہل لاہور کے ساتھ اہل پنجاب کے لیے ایکسپو سے استفادہ کا بہترین موقع ہے بڑے بڑے ہوٹلز اور کمپنیاں خود آپ کے پاس خصوصی رعایتی پیکیج لےکر آ رہے ہیں۔
