لاہور، چھجو چوک  مانگا بائی پاس کے قریب دو فیکٹری کوسٹرز میں تصادم، زخمی ہسپتال منتقل سی ٹی او لاہور کا کارروائی کا حکم

چپ ٹیک Jul 22, 2026 IDOPRESS

لاہور (ویب ڈیسک) چھجو چوک سے مانگا بائی پاس کی جانب دو فیکٹری کوسٹرز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک کوسٹر الٹ گئی جبکہ دوسری کو شدید نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم تقریباً 20 زخمی ورکرز کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ کرینوں کی مدد سے الٹی ہوئی کوسٹر کو ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے شہریوں اور بالخصوص کمرشل و فیکٹری ٹرانسپورٹ ڈرائیورز پر زور دیا کہ وہ رفتار پر قابو رکھیں، محتاط انداز میں گاڑی چلائیں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں کیونکہ محفوظ ڈرائیونگ ہی قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کی ضمانت ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں