
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت کی جانب سے مسلسل طلبی کے باوجود عمر ایوب غیر حاضر رہے، جس پر انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔
یاد رہے کہ عمر ایوب پر تھانہ سیکرٹریٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
