
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز کے بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 24گھنٹے کے دوران 24خوارجی ہلاک ہو گئے،خوارج سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا، دہشتگرد متعدد کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہناتھا کہ بنوں حملے کے سہولت کاروں اور ذمہ داروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا، علاقے میں کلیئرنس اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بلاتعطل جاری رہیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی، بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کاخاتمہ کیا جائے گا۔
