پاکستان کی سوڈان میں جاری جنگی مظالم کی شدید مذمت، جنگی جرائم پر احتساب کا مطالبہ

چپ ٹیک Jul 18, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سوڈان میں جاری جنگ کے دوران ڈھائے جانے والے مظالم پر شدید پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب گل قیصر سروانی نے گزشتہ روزسوڈان کے دارفور خطے میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی تحقیقات پر غور کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف ) فوری طور پر شہریوں پر حملے بند کرے اور بین الاقوامی انسانی قانون کی مکمل پابندی کرے۔

انہوں نے آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کے دفتر کے ساتھ تعاون پر سوڈانی حکومت کو سراہتے ہوئے کہا کہ احتساب کا عمل تکمیل، قومی خودمختاری اور سوڈان کی قیادت کے اصولوں کے مطابق ہونا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوڈان کے قومی عدالتی اداروں کو مضبوط بنانا پائیدار اور مؤثر انصاف کے لیے ناگزیر ہے، پاکستانی مندوب نے سوڈان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں