
عمان(ڈیلی پاکستان آن لائن)اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’’ پیٹرا‘‘ کے مطابق ملک کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ اردن کی جانب داغے گئے آٹھ ایرانی میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔
’’بی بی سی اردو‘‘ کے مطابق پیٹرا کے مطابق ایک فوجی ذریعے نے بتایا کہ میزائلوں کو راستے میں ہی روک لیا گیا، جس کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
اس سے قبل ایرانی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے حملہ آور ڈرونز نے اردن کے الازرق ایئر بیس میں موجود مواصلاتی نظام، ایک مستقل ریڈار تنصیب اور امریکی فوج کے ایندھن ذخیرہ کرنے کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔
تاہم اردنی حکام کا مؤقف ہے کہ ان کی فضائی دفاعی صلاحیتوں نے ایرانی حملے کو ناکام بنا دیا اور ملک کے اندر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
