
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر 3سمریوں کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدرِ مملکت نے اقوامِ متحدہ کے اسلاموفوبیا کے انسداد سے متعلق خصوصی ایلچی میگوئل اینجل موراٹینوس کو ہلالِ پاکستان عطا کرنے کی منظوری دے دی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر تین سمریوں کی منظوری دے دی۔
صدرِ مملکت نے اقوامِ متحدہ کے اسلاموفوبیا کے انسداد سے متعلق خصوصی ایلچی میگوئل اینجل موراٹینوس کو ہلالِ پاکستان عطا کرنے کی منظوری دے دی۔
صدرِ مملکت نے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن فضلِ حق…
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 16,2026
صدرِ مملکت نے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن فضلِ حق عباسی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ظفر حسن کی وفاقی پبلک سروس کمیشن کے رکن کے طور پر تقرری کی منظوری بھی دی۔
