
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کے ایران میں تازہ حملوں کے بعد آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل میں مزید رکاوٹ کے خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے’’ رائٹرز‘‘ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 0.4 فیصد اضافے سے 85.28 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 0.5 فیصد بڑھ کر 80.02 ڈالر زفی بیرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں حملوں کے باعث تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے بعد رواں ہفتے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خلیجی ممالک سے تیل کی برآمدات محدود رہیں تو برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہے۔
