آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

چپ ٹیک Jul 10, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی کوشش کی تو امریکہ فوجی کارروائی کرے گا۔

واشنگٹن ڈی سی میں نیوز بریفنگ کے دوران جے ڈی وینس نے کہا اگر ایران آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی کوشش کرتا ہے تو امریکی فوج کی جانب سے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح طور پر یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر ایران بحری جہازوں پر حملے بند کر دے تو ہم اپنی ناکہ بندی ختم کر دیں گے لیکن اگر وہ جہازوں کو نشانہ بناتا رہا تو ہم بھرپور جوابی کارروائی کریں گے۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران کے پاس دو راستے ہیں، یا تو وہ اس معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے بحری راستہ کھلا رکھے اور جہازوں پر حملے بند کر دے، یا پھر اسے گزشتہ رات کی طرح مسلسل امریکی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایران اس اہم بحری گزرگاہ کو کھول نہیں دیتا اور جہازوں پر حملے بند نہیں کر دیتا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں