
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے جنوبی شہر میناب سمیت مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ مغربی تہران میں فضائی دفاعی نظام بھی فعال کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ایرانی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ایران پر ممکنہ بڑے حملے کے اعلان کے بعد میناب، سیریک، بندرعباس اور جزیرہ کیش میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ تاہم فوری طور پر ان دھماکوں کی نوعیت اور ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائیاں "سیلف ڈیفنس" کے تحت کی جا رہی ہیں اور ان کا مقصد امریکی مفادات اور فوجی اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
خطے میں کشیدگی کے باعث صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
