دن بھر شدید گرمی کے بعد جڑواں شہروں میں بارش، خیبر پختونخوا میں ژالہ باری کا امکان

چپ ٹیک Jun 11, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دن بھر شدید گرمی کے بعد جڑواں شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل ‘‘دنیا نیوز‘‘کے مطابق محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گردونواح میں بارش کی پیشگوئی کردی، کرک شہر اور مضافات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، درجہ حرارت میں کمی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

خیبرپختونخوا میں آج سے طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

چترال، دیر، سوات اور ایبٹ آباد میں بھی شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا شدید خطرہ ہے، پشاور، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان سمیت دیگر اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں