پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ

چپ ٹیک Jun 2, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مدارس کی مالیات، انتظام، غیر ملکی طلبہ و اساتذہ سمیت تمام ریکارڈ حکومت کو فراہم کرنا ہوگا،علمائے کرام سے مشاورت کر لی گئی ہے،دہشت گردی، انتہاپسندی اور کالعدم تنظیموں سے لاتعلقی کا حلف نامہ لازمی، 15 صفحات پر مشتمل مجوزہ فریم ورک تیار کر لیا گیا ہے۔

حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے دینی مدارس کی رجسٹریشن اور دستاویزی ریکارڈ کے لیے ایک جامع اور دور رس فریم ورک تیار کر لیا ہے جس کے تحت مدارس کی انتظامیہ، مالی معاملات، انفرااسٹرکچر، تعلیمی سرگرمیوں، اساتذہ، طلبہ، غیر ملکی شہریوں اور فنڈنگ کے ذرائع سمیت وسیع پیمانے پر معلومات حاصل کی جائیں گی۔

مجوزہ فریم ورک میں مدرسہ، جامعہ یا دارالعلوم کی واضح تعریف بھی دی گئی ہے۔ اس کے مطابق وہ ادارے جو دینی تعلیم کے ساتھ رہائش اور طعام کی سہولت فراہم کرتے ہوں یا کسی تسلیم شدہ دینی وفاق، تنظیم یا رابطہ سے وابستہ ہوں اور انہی نظاموں کے تحت امتحانات لے کر اسناد جاری کرتے ہوں، مدرسے کی تعریف میں شامل ہوں گے۔

مسودے میں واضح کیا گیا ہے کہ مدارس کی ذیلی شاخوں کو الگ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم متعدد کیمپس چلانے والے اداروں کو ہر ذیلی شاخ کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں