
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوامِ متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی برآمد کرتا ہے، ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ بھارت کے پراکسی گروہ ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے یہ بات سلامتی کونسل میں اپنے بیان میں کہی۔ صائمہ سلیم نے کہا کہ افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی۔
قونصلر صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر درست آپریشن کیے۔طالبان حکومت کے الزامات گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر قبضہ چھپا نہیں سکتا، مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو قتل، گرفتار اور بے دخل کیا جا رہا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم معمول بن چکا ہے۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستانی قونصلر نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو بھارت نے معطل رکھا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن، مکالمے اور قانون کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے۔
