اڈیالہ جیل میں قیدی سے موبائل فون برآمد

چپ ٹیک May 20, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل میں قیدی کے قبضے سے موبائل فون برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون گزشتہ شب برآمد کیا گیا جسے انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون قتل کے مقدمے میں گرفتار قیدی ملک حماد سے برآمد ہوا۔

ملزم ملک حماد کے خلاف قتل کا مقدمہ صدر بیرونی پولیس سٹیشن میں درج ہے۔واقعے کے بعد جیل سکیورٹی اور نگرانی کے نظام سے متعلق تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں