پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی نے دنیا کی تیسری بلند چوٹی سر کر لی

چپ ٹیک May 20, 2026 IDOPRESS

ہنزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی نے دنیا کی تیسری بلند چوٹی کو سر کر لی۔

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سہیل سخی نے دنیا کی تیسری بلند چوٹی کینچنجونگا سر کی ہے۔ نیپال میں واقع اس چوٹی کی بلندی 8586 میٹر ہے۔

سہیل سخی نیپالی وقت کے مطابق رات سوا 12 بجے کینچنجونگا کے ٹاپ پر پہنچے۔


سہیل سخی کینچنجونگا چوٹی پر باضابطہ کلائمبنگ سے قبل رسی فکس کرنے والی ٹیم میں شامل تھے۔

پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی نے اس سے قبل کے ٹو، نانگا پربت، کیشربرم ون اور گیشربرم ٹو کو بھی سر کیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں