پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حتمی تاریخوں کا فیصلہ نہ ہو سکا

حیاتیات Oct 26, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حتمی تاریخوں کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے کاغذی عمل مکمل کر لیا، پنجاب کی 6 ہزار 637 یونین کونسلز کے ناموں کی منظوری دے دی گئی۔

صوبائی کابینہ نے یونین کونسلز کے ناموں سے متعلق محکمہ بلدیات کی سمری منظور کر لی۔

وزیر بلدیات نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول کے تحت الیکشن نہیں کراسکتی، پنجاب حکومت کی وزارتی کمیٹی 28 اکتوبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے پیش ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2025 کے تحت انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو تین تاریخیں تجویز کی تھیں، پنجاب حکومت نے 4 اپریل، 11 اپریل یا 18 اپریل کو بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز دی، نومبر اور دسمبر سموگ کے مہینے ہیں الیکشن کرانا ممکن نہیں۔

صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مشاورت کے بعد ہوگا، رمضان المبارک کے بعد الیکشن کرانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں