
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ نہ اسلام آباد سومنات ہے اور نہ یہ شخص محمود غزنوی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے متنازعہ بیان پر ایکس پر لکھا کہ اسلام آباد پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور وفاق کی علامت ہے، ان کی زبان بتا رہی کہ یہ کتنے پاکستانی ہیں اور یہ اقتدار کے حصول کے لئے کس حد جا سکتے ہیں۔
نہ اسلام آباد سومنات ھے اور نہ یہ شخص محمود غزنوی ھے۔ اسلام آبادپاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور وفاق کی علامت ھے۔ انکی زبان بتا رہی کہ یہ کتنے پاکستانی ھیں ۔ اور یہ اقتدار کے حصول کے لئے کس حد جا سکتے ھیں۔ اور عمران خان نے انکو کیا سبق پڑھایا ھے۔ روز پختونخواہ میں جو خون بہہ رہا ھے… pic.twitter.com/Rnv7Lco17c
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 20,2026
