اسحاق ڈار اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ

حیاتیات Sep 20, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوگئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ 21 سے 25 ستمبر تک اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطح کی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔

نیویارک میں اسحاق ڈارکامصروف سفارتی شیڈول ہوگا،جہاں انکی متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں،جنرل اسمبلی کے ہائی لیول ویک کے دوران وہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اہم عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

نائب وزیراعظم وبائی امراض کی روک تھام،تیاری اور ردعمل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے،جبکہ اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے کونسل اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں