ٹماٹر کے دام سن کر شہریوں کے اپنے گال لال، فی کلو قیمت 400روپے تک جا پہنچی

حیاتیات Jul 27, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں ٹماٹر کے دام سن کر شہریوں کے اپنے گال لال ہونے لگے ہیں، اسلام آباد میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ہفتہ بھر مہنگا پیٹرول خریدنے والے شہری اتوار کو سبزی خریدنے بازاروں میں پہنچے تو مہنگے ٹماٹروں نے استقبال کیا، ہر کھانے کا لازمی جزو، ٹماٹر اس قدر مہنگا ہو گیا کہ خریدتے ہوئے شہری سو بار سوچنے لگے۔

اسلام آباد میں ٹماٹر 277 روپے سے 400 روپے تک بک رہا ہے، شہری کہتے ہیں سستے بازار میں دو سو ستر والا ٹماٹر کھانے لائق نہیں ہے، جب کہ معیاری ٹماٹر چار سو روپے میں بک رہا ہے۔


دکان دار بارڈر کی بندش اور کم مقامی پیداوار کو مہنگے ٹماٹر کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔ سبزی خریدنے والے نالاں ہیں کہ وجہ کوئی بھی ہو، حالات کا بوجھ غریب عوام کی کمر پر پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ٹماٹر کی قیمتیں مزید بڑھ کر 450 سے 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں، اس وقت متعدد تاجر ایرانی اور کوئٹہ کے ٹماٹر 450 سے 500 روپے فی کلو یا 110 سے 125 روپے فی پاؤ کے حساب سے بیچ رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں