پیرو: بس کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک

حیاتیات Jul 18, 2026 IDOPRESS

لیما(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیرو میں ایک افسوسناک بس حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیرو میں بس کے کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہو گئے۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ پیرو کے دارالحکومت لیما سے تقریباً 800 کلو میٹر شمال میں کاجمارکا ریجن کے علاقے سان جوآن میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی اس بس میں 19 افراد سوار تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، لیکن تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں