ایرانی میڈیا نے سید علی خامنہ ای کی امریکی حملے میں تباہ ہونیوالی رہائش گاہ کی ویڈیو جاری کر دی

حیاتیات Jul 10, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ اور آیت اللہ علی خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ نے سابق ایرانی سپریم لیڈر کی رہائش گاہ کی ویڈیو جاری کردی۔

ویڈیو میں امریکی و اسرائیلی حملے کا نشانہ والے کمپاؤنڈ کے ایک حصے کو دکھایا گیا ہے۔

ایران کے سابق سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی رہائش گاہ پر حملہ حالیہ امریکااسرائیل جنگ کے پہلے ہی روز کیا گیا تھا جس میں آیت اللہ خامنہ ای اور ان کے خاندان کے متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

انتشار تصاویر دیده‌نشده از حسینیهٔ امام خمینی در بیت رهبری پس‌از حملات ناجوانمردانه آمریکا pic.twitter.com/wAtiRzxjZ2

— خبرگزاری فارس (@FarsNews_Agency) July 8,2026 خیال رہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی تدفین آج مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں کی جائے گی۔

گورنرآفس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی میت رات کربلا لائی گئی جہاں 70 لاکھ سوگواران نے شرکت کی۔

جسد خاکی کو کربلا میں حضرت عباسؓ اور امام حسینؓ کے روضوں پر بھی لے جایا گیا، کربلا سے پہلے آیت اللہ خامنہ ای کی میت نجف لائی گئی تھی جہاں حضرت علیؓ کے روضے میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

اس سے قبل پیر کو تہران اور منگل کو قم میں لاکھوں افراد نے شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی نماز جنازہ ادا کی تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں