دبئی (طاہر منیر طاہر سے) وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھورنے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری شکیل گجر کو

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھورنے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری شکیل گجر کو امریکہ میں اپنا سیاسی مشیر مقرر کر دیا ہے - چوہدری شکیل گجر کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور آج کل وہ نیویارک امریکہ میں قیام پذیر ہیں- سیالکوٹ اور متحدہ عرب امارات میں چوہدری شکیل گجر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں جن کے عوض انہیں موجودہ اہم عہدہ پر فائز کیا گیا ہے-
نومنتخب سیاسی مشیر چوہدری شکیل گجر نے نیا عہدہ ملنے پر وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو کارکنان کے احساسات کی حقیقی معنوں میں ترجمان ہے-
سیاسی مشیر کا عہد ہ ملنے پر پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے رہنماؤں نے چوہدری شکیل گجر کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستان اور امارات کی طرح امریکہ میں بھی پارٹی کے کاز کو آگے بڑھانے کے لیے کام کریں گے-
