نارووال میں بین الاقوامی پیس ڈائیلاگ2026امن، مکالمہ اور ہم آہنگی کا عالمی پیغام

نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال میں بین الاقوامی پیس ڈائیلاگ 2026 کا انعقاد

حیاتیات May 6, 2026 IDOPRESS

نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال میں بین الاقوامی پیس ڈائیلاگ 2026 کا انعقاد ایک مستحسن اقدام ہے، جو دنیا کو امن، رواداری اور مکالمے کا واضح پیغام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان انتہاپسندی اور نفرت کو مسترد کرتے ہوئے مکالمے، یکجہتی اور ہم آہنگی کے علمبردار بن چکے ہیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نارووال کو علم کے شہر میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جو مستقبل میں ترقی، تعلیم اور امن کا مرکز بنے گا۔ انہوں نے اپنے ذاتی تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نفرت کے زیر اثر ایک نوجوان نے انہیں نشانہ بنایا، تاہم یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ معاشرے کو انتہاپسندی، فرقہ واریت اور تعصب سے پاک کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پر چلائی گئی گولی ایک زہریلے بیانیے کا نتیجہ تھی، جو اختلاف کو دشمنی میں بدل دیتا ہے۔

اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق نے کہا کہ دو سو سے زائد بین الاقوامی سکالرز اور اعلیٰ حکام نارووال آئے ہیں اور شہر کی ترقی کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نارووال کی ترقی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ شہر دیگر شہروں کے لیے مشعل راہ بن چکا ہے اور اسے نالج کوریڈور بنانے کی کوششیں کامیابی سے جاری ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں