لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے بعد قومی کھلاڑیوں کے مرحلہ وار فٹنس ٹیسٹ لیئے جائیں گے، دستیاب قومی کھلاڑیوں کو فٹنس دیکھانے کے لئے امتحان سے گزرنا ہوگا جبکہ نتائج کی بنیاد پرتمام فارمیٹس کیلئے ٹریننگ پلان مرتب کیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فٹنس ٹیسٹ کےدوران کھلاڑیوں کو خصوصی فیلڈنگ سیشنزمیں حصہ لینا ہوگا، فیلڈنگ کی بہتری کیلئے ٹاسکس دئیےجائیں گے جبکہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہتربنانے کیلئےجدید ٹریننگ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔
