بابر نے اتنا اسکورکیا ہےکہ لوگوں کو اس کے 30، 35 رنز بھی کم لگتے ہیں، اظہر محمود

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور  زلمی کے اسسٹنٹ اور بولنگ کوچ اظہر محمودکا کہنا ہےکہ  بابراعظم کی پرفارمنس کبھی  اتنی  بری نہیں

حیاتیات Apr 20, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور زلمی کے اسسٹنٹ اور بولنگ کوچ اظہر محمودکا کہنا ہےکہ بابراعظم کی پرفارمنس کبھی اتنی بری نہیں رہی جتنا کہا جاتا رہا، بابر نے اتنا اسکور کیا ہےکہ لوگوں کو اس کے 30 ، 35 رنز بھی کم لگتے ہیں۔

کراچی میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ہمیشہ ہی ورلڈ کلاس تھا، بابر کو یہی کہا تھا کہ وہ اپنی کرکٹ کھیلے، بابر پراپر کرکٹنگ شاٹس کھیلنے والا پلیئر ہے، وہ مار دھاڑ نہیں کرتا، بابر نے آج آؤٹ اسٹینڈنگ کرکٹ کھیلی۔اظہر محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 180 یا 190 اسٹرائیک ریٹ والا کوئی نہیں ہے، بابر اعظم کے ساتھ آپ کو تسلسل ملتا ہے، بیچ میں بابر کو ٹھیک سے استعمال نہیں کیا گیا تھا ، بابر کے لیے سب کی خواہش تھی کہ وہ سینچری مکمل کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا شیڈول دیکھ کر پی ایس ایل کے لیے اسکواڈ بنایا تھا، ہمارا ٹیم کامبی نیشن اور بینچ اسٹرینتھ کافی مضبوط ہے، لاہور میں کھیل کر آرہے ہیں تو اندازہ ہےکہ وہاں کیسی وکٹیں ملیں گی، پر امید ہوں کہ ہمارے پاس ملک میں کافی ٹیلنٹ ہے، اہم چیز یہ ہےکہ اس ٹیلنٹ کو ٹھیک طرح استعمال کیا جائے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں