شکریہ شکریہ پاکستان شکریہ، عالمی میڈیا کا پاکستان کی سفارتی کامیابی کا اعتراف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران امریکا جنگ بندی میں کلیدی کردار پر عالمی میڈیا میں پاکستان کی پذیرائی ہو رہی ہے، اور مبارک باد کے پیغامات دیئے جا

حیاتیات Apr 8, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران امریکا جنگ بندی میں کلیدی کردار پر عالمی میڈیا میں پاکستان کی پذیرائی ہو رہی ہے، اور مبارک باد کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں، انٹرنیشنل میڈیا پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کا اعتراف کر رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی میڈیا نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے ایک بڑی ’سفارتی کامیابی‘ قرار دیا ہے، مختلف بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس میں ’شکریہ پاکستان‘ کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

سی این این، بی بی سی، فاکس نیوز، الجزیرہ ہو یا عرب میڈیا ہر طرف پاکستان کا نام سربلند ہو چکا ہے، اور ہر شہ سرخی میں پاکستان کا ذکر کیا گیا ہے۔

الجزیرہ نے لکھا کہ پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کے باعث دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی ممکن ہوئی، جب کہ 10 اپریل کو اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات ہوں گے۔

دوسری طرف اگر دنیا بھر میں خوشی کی لہر ہے لیکن اسرائیلی میڈیا پروپیگنڈے میں مصروف ہے، اسرائیلی میڈیا نے تل ابیب میں سائرن بجنے کی جھوٹی خبریں چلانے لگا، سائرن بجنے کی خبر نمایاں جب کہ ٹرمپ کے اعلان کی خبر کی چھوٹی سرخی دی گئی، اسرائیلی میڈیا میں جنگ بندی کی خبر کو اہمیت نہیں دی جا رہی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں