اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وفد کے ہمراہ جمعیت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور خطے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور پاک، چین دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ تنازعات کے حل کے لیے پرامن ذرائع اختیار کیے جائیں۔ملاقات میں سی پیک اور علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، جس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام اور چین کے درمیان ہم آہنگی خطے کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔
