ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے درمیان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایسے اقدامات سامنے آئے ہیں جو انہیں ایران کے ساتھ

سورس: AI Image
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے درمیان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایسے اقدامات سامنے آئے ہیں جو انہیں ایران کے ساتھ جاری تنازع کے مزید قریب لا سکتے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
’’وال سٹریٹ جرنل‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے امریکی فوج کو کنگ فہد ایئر بیس تک رسائی دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ یہ پیش رفت اس حوالے سے اہم سمجھی جا رہی ہے کہ اس سے قبل سعودی حکام یہ مؤقف اختیار کرتے رہے تھے کہ ان کی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔
ادھر Axios نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف ایرانی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ تاہم قالیباف نے ایسی کسی بھی براہِ راست بات چیت کی تردید کی ہے، جبکہ ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے حالیہ دنوں میں بالواسطہ رابطوں کی کوشش کی لیکن تہران کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
