ہائی آکٹین فیول پر لیوی میں 200 روپے فی لیٹر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والی ہائی آکٹین کی فی لیٹر قیمت میں

حیاتیات Mar 23, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والی ہائی آکٹین کی فی لیٹر قیمت میں 200 روپے لیوی کا اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وڈیو لنک اجلاس میں امیر ترین طبقے کے زیر استعمال پرتعیش (لگژری) گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے نوٹس لیا کہ مہنگی ترین گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی بڑھنی چاہیے اور امیر ترین طبقے کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں پر موجودہ 100 روپے فی لیٹر لیوی میں 200 روپے مزید فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کر دیا، جس کے بعد مہنگی ترین گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر اب سے 300 روپے فی لیٹر لیوی کا اطلاق ہوگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں