برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل اس وقت آپ کی صحت کا مسئلہ بھی محسوس ہو رہا ہے اور جس طرف سے اُمید لگائی ہوئی تھی وہ بھی پوری نہیں ہو رہی۔آپ

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت آپ کی صحت کا مسئلہ بھی محسوس ہو رہا ہے اور جس طرف سے اُمید لگائی ہوئی تھی وہ بھی پوری نہیں ہو رہی۔آپ صدقہ دیں نظر اتاریں اور یا حیی ّ یا قیوم کا وِرد بھی کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو فیصلہ کرنا ہے جلدی کر لیں ابھی موقع اچھا ہے۔آپ جس بھی کام کو اللہ کا نام لےکر اس وقت شروع کر لیں گے وہ اُمید ہے آپ کےلئے آگے چل کر بڑی آسانیاں دے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کے لئے آج ایک اہم اور خوبصورت دن ہے جس بھی بات کی فکر لاحق تھی اللہ سے بڑی اُمید ہے اُس کا کوئی بڑا اچھا معاملہ حل ہو گا اور سکون نصیب ہو گا۔
