امریکا کا ایران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے پر آپریشنز ختم کرنے کا اعلان

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے ایران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے پر آپریشنز ختم کرنے کا اعلان کر دیاترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے نیوز بریفنگ میں

حیاتیات Mar 11, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے ایران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے پر آپریشنز ختم کرنے کا اعلان کر دیا


ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ ایپک فیوری آپریشن کامیابی سے جاری ہے، ایران کے 50 بحری جہازوں کو تباہ کر دیا گیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کے اہداف تیزی سے حاصل کرنے کے لئے پراعتماد ہیں۔

کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عارضی ہے، اہداف حاصل ہوجانے کے بعد تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی آجائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ توانائی کے شعبے میں مزید آپشنز استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین ہے اہداف جلد حاصل کر لئے جائیں گے، اہداف حاصل ہوجانے کے بعد تیل، گیس کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز سے تیل کی آزادانہ ترسیل کے لئے پرعزم ہیں، ایران سے جنگی مقاصد کے حصول میں اہم پیشرفت کر رہے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایران میں 5 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا، ایران کے ڈرون حملوں میں 85 فیصد کمی آچکی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں