ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر قسم کے اقدامات کا حق محفوظ رکھتے ہیں، سعودی عرب

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر قسم کے اقدامات کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حوالے

حیاتیات Mar 11, 2026 IDOPRESS

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر قسم کے اقدامات کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کا ورچوئل اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سعودی کابینہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ سعودی عرب اپنی سلامتی، خود مختاری کے لیے تمام اقدامات کا حق رکھتا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ نے سعودی فضائی دفاعی نظام کی اعلیٰ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی نظام نے تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو کامیابی سے ناکارہ بنایا۔سعودی کابینہ نے سعودی عرب، خلیجی اور دیگرعرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت کی۔

سعودی کابینہ نے مؤقف اپنایا کہ سویلین اہداف اور تیل کی تنصیبات پر حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔سعودی کابینہ نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کے مشترکہ وزارتی اجلاس قابل قدر ہے، عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اجلاس میں ایرانی جارحیت کے خلاف مذمتی قراردادوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں