نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) میئر نیویارک ظہران ممدانی کے گھر کے باہرسے دھماکہ خیز ڈیوائس برآمد ، 2مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) میئر نیویارک ظہران ممدانی کے گھر کے باہرسے دھماکہ خیز ڈیوائس برآمد ، 2مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک پولیس کے مطابق ظہران ممدانی کی رہائش گاہ کے باہر ہونے والے احتجاج کے دوران دھماکہ خیز ڈیوائس برآمد ہوئی ہے ۔ ظہران ممدانی کے گھر کے باہر احتجاج کے دوران جلائی اور پھینکی گئی ایک ڈیوائس دراصل دھماکہ خیز مواد پر مشتمل تھی، جسے ایک جار میں بھرا گیا تھا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پولیس نے مزید بتایا ہے کہ مذکورہ جار میں نٹس، بولٹس اور پیچ موجود تھے اور اسے سیاہ ٹیپ سے لپیٹ کر اس میں فیوز لگایا گیا تھا۔ہفتے کے روز میئر کے گھر کے باہر ہونے والے مظاہرے کے دوران ایک شخص نے اسے پھینکا، تاہم دھماکے سے پہلے ہی مواد خود بجھ گیا۔
کمشنر نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ’’ اس واقعے کے سلسلے میں 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کر رہے ہیں۔احتجاج کے دوران 2 آلات سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی، پہلی ڈیوائس میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا جبکہ دوسرے آلے کا ابھی بھی معائنہ کیا جا رہا ہے۔میرے خیال میں واقعہ پیش آنے کے وقت ظہران ممدانی اور ان کی اہلیہ گھر پر موجود نہیں تھے۔‘‘
