ملک حالتِ جنگ میں ہے، افغانستان کیساتھ باقاعدہ لڑائی جاری ہے: طلال چودھری

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک حالتِ جنگ میں ہے، افغانستان کے ساتھ باقاعدہ لڑائی جاری ہے۔

حیاتیات Mar 9, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک حالتِ جنگ میں ہے، افغانستان کے ساتھ باقاعدہ لڑائی جاری ہے۔

’’جنگ ‘ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں قائم پولیس ناکوں سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتِ حال سب کے سامنے ہے اور پاکستان اس وقت حالتِ جنگ میں ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان باقاعدہ لڑائی کی صورتِ حال ہے، افغانستان کے پاس جدید جنگی طیارے یا بم نہیں ہیں، تاہم کم عمر لڑکوں کو استعمال کرتے ہوئے خودکش حملے کروائے جا رہے ہیں۔ ایسی صورتِ حال میں سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس ناکے قائم کرنا مجبوری بن جاتے ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر مملکت نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں