پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخواکابینہ اجلاس میں بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخواکابینہ اجلاس میں بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان کاکہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں ایندھن بچت اور ذمہ دار طرز حکمرانی اقدام کی منظوری دی گئی،2ماہ کیلئے فیول بچت اقدامات نافذ کئے جائیں گے۔
شفیع جان کاکہناتھا کہ سرکاری محکموں کی میٹنگزکو 100فیصد آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،سرکاری گاڑیوں کے فیول الاؤنس میں 25فیصد کمی کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ ایندھن الاؤنس میں مجموعی کٹوتی 50فیصد ہوگی۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں سب سے پہلے حکمرانوں کو اپنی مراعات کم کرنی چاہئیں،پروٹوکول اورسرکاری اخراجات میں کمی لا کر عوام کو ریلیف دیا جانا چاہئے،بانی پی ٹی آئی کے دور میں عالمی وباکے باوجود عوام کو ریلیف دیا گیا،خیبرپختونخوا حکومت عوام پر بوجھ ڈالنے والے ہر فیصلے کی مخالفت کرے گی۔
