لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ’’نگہبان رمضان پروگرام‘‘ کے تحت پنجاب سوشل سیکیورٹی سے رجسٹرڈ

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ’’نگہبان رمضان پروگرام‘‘ کے تحت پنجاب سوشل سیکیورٹی سے رجسٹرڈ ورکرز کو ماہِ رمضان میں ’’مریم نواز راشن کارڈ ‘‘کے ذریعے 10 ہزار روپے نقد دیئے جا رہے ہیں۔اب تک 10 لاکھ سے زائد ورکرز میں تقریباً 11 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ اس پروگرام کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ وہ خود صنعتی یونٹس اور سوشل سیکیورٹی کے ڈائریکٹوریٹس کا دورہ کر کے نا صرف راشن کارڈ بلکہ کیش بھی تقسیم کر رہے ہیں۔
